دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر تقریباً تمام ہی ریاستیں اپنے شہریوں کی ویکسینیشن کروارہی ہیں، تاکہ جلد از جلد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔
ویکسینیشن سے متعلق دنیا بھر سے بہترین 25 ممالک کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جن میں یورپی ریاست مالٹا سرِ فہرست ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کا چوتھا نمبر ہے۔
اس فہرست میں ان ممالک کو ان کی آبادی اور ویکسینشن کی شرح کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے۔
مالٹا میں اب تک 72.2 فیصد افراد کو ویکسینیشن کی جاچکی ہے، جبکہ 97 ہزار کی آبادی والے افریقی جزیرے سیشیلز کی 70.22 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
تاہم یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ 97 لاکھ سے زائد کی آبادی والے متحدہ عرب امارات نے اپنے 69.79 فیصد آبادی کو ویکسینیشن کروادی ہے۔
ویکسینیشن سے متعلق دنیا کے سرفہرست 25 ممالک میں صرف تین ہی مسلمان ممالک شامل ہیں۔
ان میں 69.79 فیصد ویکسینیشن کرنے والے یو اے ای کے علاوہ بحرین اور قطر بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنی آبادی کی بالترتیب 63.26 اور 58.57 فیصد ویکسینیشن کردی ہے۔
یہاں اگر تعداد کے حوالے سے بات کی جائے تو 32 کروڑ آبادی والا امریکا قابلِ ذکر ہے جس نے 49.41 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کردی جو تقریباً 16 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
Comments are closed.