کورونا ویکسین کی دوسرے فیز کی باقی تین لاکھ سے زائد خوراکیں لینے کے لیے پی آئی اے کی تیسری پرواز اسلام آباد سے چین روانہ ہوگئی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 6854 شام 7 بجے چین کے بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی۔
یہ بوئنگ 777 طیارہ کورونا ویکسین کی دوسرے فیز کی 10 لاکھ میں سے آخری 3 لاکھ خوراکیں لے کر پاکستان کےلیے واپس روانہ ہوگا اور آج رات 12 بجے اسلام آباد پہنچے گا۔
پی آئی اے کی ایک پرواز پی کے 6852 کورونا ویکسین لے کر آج صبح بیجنگ سے اسلام آباد پہنچی ہے جبکہ قومی ایئر لائن کی دوسری پرواز پی کے 6853 آج دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔
Comments are closed.