چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کو بہت خطرناک قرار دے دیا۔
پشاور سے جاری بیان میں چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا نے کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ عوام کے بہتر مفاد میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
ڈاکٹر کاظم نیاز نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی افسران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
Comments are closed.