دنیا بھر میں ہونے والی مختلف طبی تحقیق کے دوران وبا سے متعلق مسلسل نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، ایسے ہی اس بار نئی علامت دریافت کی گئی ہے۔
کوروناوائرس کی عام علامات میں چکھنے اور سونگھنے کی حس سے محرومی، بخار، سر یا جسم میں درد اور تھکاوٹ قابل ذکر ہیں لیکن برطانیہ کے ایک طبی ماہر ڈاکٹر نے کورونا کی نئی علامت کی نشاندہی کی ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ بھی کورونا وائرس کی نشانی ہے جو منہ میں مسائل کی صورت نمودار ہوتی ہے۔
کنگز کالج لندن کے جینیاتی وبائی امراض کے ماہر ٹم اسپیکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ وائرس کے شکار مریضوں کو منہ کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے جس میں زبان کی رنگت کا بدلنا، موٹی ہوجانا یا چھالے پڑجانا شامل ہیں۔
Comments are closed.