بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا وائرس کی غلط معلومات دینے پر وینزویلا کے صدر کا فیس بُک پیج فریز

عالمی وبا کورونا وائرس کی غلط معلومات دینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے عہدیداروں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا پیج فریز کردیا۔

فس بُک عہدیدار کے مطابق صدر وینزویلا نکولس مادورو نے کورونا وائرس کے علاج کی غلط معلومات شیئر کی تھیں جس کے بعد 30 روز کے لیئے ان کا فیس بک پیج فریز کیا گیا ہے۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کسی دوا کو کورونا وائرس کے علاج کی دوا قرار دیا تھا جس پر ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا کہ یہ کورونا وائرس کا علاج نہیں ہے۔

فس بُک عہدیدار نے کہا کہ ہماری پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا پیج فریز کیا گیا ہے اور اب وہ 30 دن تک اپنے پیج پر کسی قسم کی کوئی معلومات شیئر نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.