وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے، اسپتالوں میں زیادہ تر کیسز ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے، کراچی میں کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ویکسینیشن ضرور کروائیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 26 فیصد سے بڑھ گئی ہے، صورتحال انتہائی خطرناک ہے، اسپتالوں پر دباؤ میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری احتیاط کریں، خود کو اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں، شام کے وقت غیر ضروری باہر نہ جائیں، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سختیاں کرنا غیر مقبول فیصلہ ہے لیکن شہریوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے، تاجرتنظیمیں، سول سوسائٹی اور اسٹیک ہولڈرز اپنا رول ادا کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، متحدہ، جماعت اسلامی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں۔
Comments are closed.