بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا وائرس: کیسز 10 کروڑ 44 لاکھ، اموات 22 لاکھ 63 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 44 لاکھ 14 ہزار 570 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 22 لاکھ 63 ہزار 171 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 58 لاکھ 52 ہزار 979 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 160 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 62 لاکھ 92 ہزار 960 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 57 ہزار 856 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 70 لاکھ 27 ہزار 347 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 98 لاکھ 19 ہزار 69 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 23 ہزار 673 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 67 لاکھ 50 ہزار 422 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 54 ہزار 635 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 78 ہزار 206 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 26 ہزار 383 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 92 لاکھ 86 ہزار 256 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 74 ہزار 158 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 84 ہزار 730 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 13 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 38 لاکھ 52 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 77 ہزار 238 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 32 لاکھ 24 ہزار 798 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 59 ہزار 805 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 28 لاکھ 81 ہزار 793 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 89 ہزار 344 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 25 لاکھ 70 ہزار 608 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 26 ہزار 237 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 92 ہزار 977 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 59 ہزار 386 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 22 لاکھ 39 ہزار 943 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 383 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 639 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 619 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 384 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 56 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 509 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 802 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 32 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 460 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 80 لاکھ 41 ہزار 254 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 184 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 16 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 4 ہزار 46 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.