بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا وائرس: کس ملک میں کونسی ویکسین کا استعمال ہو رہی ہے؟

دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف کمپنیوں کی بنائی گئی کورونا ویکسین استعمال کی جا رہی ہے، ہر ملک میں پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

تائیوان نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

روسی کورونا ویکسین اسپوتنک فائیو کی پہلی کھیپ پیر کو میکسیکو پہنچےگی ۔

نیوزی لینڈ میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہو گیا، جہاں فائزر کورونا ویکسین پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے گی ۔

نیوزی لینڈ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

آسٹریلیا میں کوروناوائرس کی ویکسی نیشن کا آغاز پیر سے ہو رہا ہے۔

ارجنٹائن میں وی آئی پیز کو کورونا وائرس کی ویکسین تک رسائی دینے کے الزام پر وزیرِصحت مستعفی ہو گئے۔

امریکا نے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ زمینی راستے سے سفری پابندیوں میں 21 مارچ تک توسیع کا اعلان کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان کے سبب تمام 50 ریاستوں میں کورونا ویکسین پہنچانے میں تاخیر کا سامنا ہے، تاہم ملک میں کورونا ویکسین کی ڈسٹری بیوشن اگلے ہفتے تک بحال ہونے کا امکان ہے۔

امریکا میں فائزر اور موڈرنا کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دیئے جانے کے ایک ماہ میں کوئی سائیڈ ایفکٹ سامنے نہیں آئے۔

برطانیہ میں گزشتہ روز کورونا کے 12 ہزار 27 کیسز سامنے آئے جبکہ 533 اموات واقع ہوئیں۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق ایسٹرا زینیکا، آکسفورڈ ویکسین دونوں خوراکوں کے درمیان طویل وقفے میں زیادہ مؤثر رہی۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسٹرا زینیکا، آکسفورڈ ویکسین دونوں خوراکوں میں 12 ہفتے کےوقفے کے دوران 81 فیصد مؤثر رہی، جبکہ 6 ہفتوں کے وقفے کے دوران 55 فیصد مؤثر رہی۔

جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا وائرس کی نئی قسم کا کیس پولینڈمیں ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پولینڈ کے وزیرِ صحت کے مطابق پولینڈمیں کورونا وائرس کی تیسری لہر داخل ہو رہی ہے۔

ادھر نیدر لینڈز کی پارلیمنٹ نے کورونا وائرس کے سبب عائد رات کا کرفیو برقرار رکھنے کے قانون کی منظوری دے دی۔

نیدر لینڈز میں 23 جنوری سے رات 9 بجے سے صبح ساڑھے 4 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.