امریکا میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں میں ہکلانے کی شکایت سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے دو ایسے افراد اب تک سامنے آ چکے ہیں جنہیں صحتیاب ہونے کے بعد ہکلانے کی شکایت ہوئی ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کے رہائشی 40سالہ ٹیچر پیٹرک تھورنٹن کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی نہیں ہکلائے لیکن کورونا کی تشخیص اور اس سے صحتیابی کے بعد مجھ میں ہکلاہٹ کا مرض رونما ہوا ہے۔
پیٹرک کا کہنا ہے کہ ’میں نے ساری زندگی کلاس روم میں طالب علموں کے ساتھ گفت و شنید ہی کی ہے اور کبھی زندگی میں ایک بار بھی میں ہکلایا نہیں ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ میری آواز بھی بند ہو گئی تھی۔ آہستہ آہستہ میری آواز تو واپس آ گئی مگر اس کی روانی واپس نہ آئی اور جب میں نے بولنا شروع کیا تو میں ہکلا رہا تھا۔‘
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس لوگوں کی دماغی اور اعصابی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتا ہے، ممکنہ طور پر یہی نقصان ان میں ہکلاہٹ آنے کی بھی وجہ ہو سکتا ہے۔
Comments are closed.