فرانسیسی وزیراعظم ایمانوئل میکروں کا کہنا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے غیر یورپی یونین ممالک کے لیےسرحدیں بند کریں گے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر یورپی یونین ممالک کے لیے سرحدیں بند کریں گے اور سرحدیں اتوار سے بند کی جائیں گی تاہم صرف ضروری سفر کی اجازت ہوگی۔
فرانسیسی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ اورجنوبی افریقہ سے آنے والا نئی قسم کا وائرس خطرناک ہے اور کورونا کے سخت اقدامات کی بدولت تیسرے ملک گیر لاک ڈاؤن سے بچا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 26 لاکھ35 ہزار 172 افراد متاثر، 22 لاکھ 16 ہزار 418افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 43 لاکھ 32 ہزار950 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
The post کورونا وائرس: فرانس کا یورپ کیلے سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.