جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کورونا وائرس سے مزید 30 اموات، کیسز کی مثبت شرح 8.6 ہوگئی

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 6 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار301کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے957 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار965ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ37 ہزار42ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اقدام نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد کی یوسیز میں کیا گیا، جو کہ اپریل تک نافذ رہے گا

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار282ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 98 لاکھ95ہزار515 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 36 ہزار849 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے2 ہزار564مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 86 ہزار228 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ63ہزار664 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار482ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ2 ہزار 743 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار48ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار204ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار238ہو گئیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی مزید 2 کھیپ ملنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 53 ہزار136کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل552افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار374 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 203 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار946مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل339 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 975 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.