خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح مردان میں 51 فیصد ہے اور اس کے بعد لوئر دیر میں 45 فیصد کورونا کی مثبت شرح ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح 22 فیصد، مالاکنڈ میں 24، کوہاٹ 20، کرک 22، نوشہرہ اور مہند میں 11،11 فیصد ہے۔
اس کے علاوہ چارسدہ میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 18 فیصد ہے جبکہ صوبے کے 6 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔
Comments are closed.