بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا میں اضافہ، ای سی ڈی سی کی جانب سے یورپی یونین کو بوسٹر کی تجویز

یورپی یونین کے رکن ممالک کو ویکسین بوسٹر کی تجویز دی گئی ہے۔ برسلز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یورپی مرکز برائے بیماریوں کی روک تھام (ای سی ڈی سی) نے یورپی یونین  کے ممبر ممالک کو کورونا وائرس میں حالیہ اضافے کی وجہ سے بوسٹر کی تجویز دی۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کرانے کے باوجود کورونا میں مبتلا ہونے کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

اس حوالے سے ای سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویسکین بوسٹر لگایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حو الے سے بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین آج اپنے فیصلے کا اعلان کرے گی۔ 

ذرائع نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں یورپی یونیں میں نئی سفری پابندیاں لگائی جانے کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.