بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول پمپ بند ہونے سے ریسکیو سروسز بھی متاثر

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کی ہوئی ہے، جس کے باعث پٹرول پمپس بند ہونے سے ریسکیو سروسز بھی متاثر ہوگئی ہے۔

 کراچی میں رفاہی اداروں کی ایمبولینس سروس 50 فیصد تک متاثر ہوگئیں۔

شکرگڑھ میں بھی پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر پیٹرول پمپس بند ہیں۔ پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 فیصد ایمبولینسوں میں پٹرول ختم ہوگیا ہے، فائر بریگیڈ کے تین ٹینڈرز میں بھی ڈیزل نہیں ہے۔

گوجرانوالا میں پٹرول کی کمی سے ریسکیو سروس متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرول ڈلواتے ہیں، ذخیرہ کرنے کا انتظام نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.