وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر کراچی کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے نفاذ کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ گزشتہ روز ماسک نہ پہننے پر 293 افراد کو وارننگ دی گئی۔
کمشنر کراچی نے بتایا کہ مقررہ وقت کے بعد بھی دکانیں، مارکیٹں کھلی رکھنے پر 28 چالان کئے گئے۔ 28 چالان پر 5 لاکھ 4 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ جبکہ 510 دکانوں کو سیل کردیا گیا اور 13 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
کمشنر کراچی نے مزید بتایا کہ ضلع جنوبی میں 485، کیماڑی 8، کورنگی، وسطی 6 – 6، شرقی 3 اور ضلع غربی میں 2 کاروباری شاپس سیل کئے گئے۔ کورنگی میں 110 افراد کو شامل تفتیش جبکہ کیماڑی میں دو مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
کمشنر کراچی کے مطابق ریستوران کے اندر کھانہ کھلانے پر 3 چالان سے 28 ہزار جرمانہ وصول کیا گیا۔ ضلع شرقی کے ایک ریستوران کو سیل جبکہ 9 مالکان کو وارننگ جاری کی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ مقررہ وقت کے بعد ریستوران کھلے رکھنے پر 17 مالکان کو وارننگ دی گئی۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 71 چالان سے 35 ہزار جرمانہ وصول کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ چالان میں ملیر 33، وسطی 13، شرقی 8، غربی، کیماڑی 6 – 6، کورنگی 3 اور ضلع جنوبی میں 2 شامل ہیں۔
کراچی ڈویژن میں اشیاء خورونوش سے متعلق صورتحال پر کمشنر کراچی نے بتایا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے خلاف کارروائی پر 7 چالان سے 13 ہزار جرمانہ وصول کیا گیا۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے خلاف کارروائی پر 28 چالان سے 91 ہزار جرمانہ وصول کیا گیا۔ اور دودھ کے نرخ میں اضافے کے خلاف کارروائی پر 28 چالان سے 1 لاکھ 88 ہزار جرمانہ وصول کیا گیا۔
Comments are closed.