ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 56مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 802ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 56مریض انتقال کرگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49ہزار 32ہوگئی۔
ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 33 ہزار 184ہے۔ اب تک 5لاکھ 4ہزار 46مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48ہزار 270جب کہ فحال کیسز کی تعداد 18ہزار 940ہے۔ صوبے میں 4ہزار 33اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 25ہزار 297مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 58ہزار 793جب کہ فحال کیسز کی تعداد 9ہزار 779ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 806اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 44ہزار 208مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 67ہزار 589جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2ہزار 637ہے۔ صوبے میں 1 ہزار 923اموات ہوچکیں۔ 63ہزار 29مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 41ہزار 561جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 309ہے۔ اسلام آباد میں 475اموات ہوچکیں۔ 39ہزار 777مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18ہزار 836جب کہ فحال کیسز کی تعداد 124ہے۔ صوبے میں 196اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 516مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9073جب کہ فحال کیسز کی تعداد 380ہے۔ آزاد کشمیر میں 267اموات ہوچکیں۔ 8426مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4910جب کہ فحال کیسز کی تعداد 15ہے۔ گلگت بلتستان میں 102اموات ہوچکیں۔ 4793مریض صحت یاب ہوئے۔
The post کورونا سے مزید 56 مریض انتقال کرگئے appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.