بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا رسک الاؤنس، وزارت صحت کا وفاقی اسپتالوں کو خط

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں کے عملے کو کورونا وائرس رسک الاؤنس دینے کے لیے وزارت  صحت نے خط لکھ دیا۔

وزراتِ صحت نے وفاقی اسپتالوں کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ تمام ہیلتھ ورکرز کو کورونا رسک الاؤنس دیا جائے گا۔

سندھ میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی سمیت صوبے بھر کے اسکول ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزارتِ صحت کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ کلینیکل، نان کلینیکل اسٹاف کو الگ الگ ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے گا۔

خط میں وزارتِ صحت نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسپتال اپنے ملازمین کی فہرستیں 15 جولائی تک وزارتِ صحت کو جمع کروا دیں۔

پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے کورونا وائرس کے کیسز بڑھ گئے، ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 4 فیصد سے اوپر ہو گئی۔

وزارتِ صحت کا اپنے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ 15 جولائی کے بعد بھیجے جانے والے ناموں کو کورونا رسک الاؤنس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.