بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان: موسلا دھار بارش کا امکان ، نالوں میں طغیانی کا خدشہ

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے او ر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات، خضدار، بار کھان، کوہلو، سبی، زیارت، ژوب اور موسیٰ خیل سمیت جنوبی اور وسطی اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اس دوران ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان 16 جولائی تک ہے۔

گزشتہ روز ہلکی بارش کے بعد وادی میں صبح کے وقت درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

اسی طرح صوبے کے بیشتر علاقوں میں کہیں مطلع مکمل تو کہیں جزوی ابر آلود ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو گہرے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس کے حوالے سے ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔

قلات، کوہلو، خضدار، بارکھان، سبی، کوئٹہ، زیارت، آواران، لسبیلہ، پنجگور، نصیر آباد اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، قلات، لسبیلہ، خضدار، نصیر آباد، مستونگ، ہرنائی اور زیارت میں موسلا دھار بارش کا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.