وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں کے عملے کو کورونا وائرس رسک الاؤنس دینے کے لیے وزارت صحت نے خط لکھ دیا۔
وزراتِ صحت نے وفاقی اسپتالوں کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ تمام ہیلتھ ورکرز کو کورونا رسک الاؤنس دیا جائے گا۔
وزارتِ صحت کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ کلینیکل، نان کلینیکل اسٹاف کو الگ الگ ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے گا۔
خط میں وزارتِ صحت نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسپتال اپنے ملازمین کی فہرستیں 15 جولائی تک وزارتِ صحت کو جمع کروا دیں۔
وزارتِ صحت کا اپنے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ 15 جولائی کے بعد بھیجے جانے والے ناموں کو کورونا رسک الاؤنس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.