کورونا وائرس کے ایس او پیز کو ہواؤں میں اڑانے والا تائیوان کا شہری مشکل میں پھنس گیا، قرنطینہ توڑ کر سات مرتبہ گھر سے باہر نکلنے والے شہری پر 35 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔
سینٹرل تائیوان میں رہنے والے شخص نے چین سے واپسی پر قرنطینہ کر رکھا تھا۔ لیکن شاپنگ اور دیگر کاموں کیلئے وہ تین دنوں کے دوران سات مرتبہ گھر سے باہر نکلا۔
اس طرح باہر نکلنے پر اس کی اپنے ایک پڑوسی سے تکرار بھی ہوئی۔
علاقے کے میئر نے شہری کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے سنگین جرم قرار دیا ہے۔
Comments are closed.