بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا فقدان ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا فقدان ہے.

انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی آئی لیکن ابھی احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 19 اموات پریشان کُن ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق ویکسین اچھی تعداد میں موجود ہے، مزید خوراک پاکستان آرہی ہیں۔

معاونِ خصوصی نے ویکسینیشن کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  جس نے اب تک ویکسینیشن نہیں کرائی وہ جلد سے جلد کرالے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.