بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئی غدار کہے یا پھانسی چڑھائے، جیتے جی پاکستان کو ڈوبنے نہیں دوں گا، میاں جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چاہے کوئی انہیں غدار کہے یا پھانسی پر چڑھائے مگر وہ جیتے جی پاکستان کو ڈوبنے نہیں دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آنے والی نسلیں اور ملک ڈوب جائے اور وہ چپ بیٹھے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نالائق لوگ قوم پر مسلط کیے گئے ہیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ مارچ کا مقصد نالائقوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، یہ فیصلہ کن گھڑی ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو کوئی نقصان پہنچا تو ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

جس کے جواب میں حکومتی عہدیداروں نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا لیگی رہنما پر تنقید کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ جاوید لطیف جیسے رہنمائوں کی پاکستان سے وفاداری ایک الیکشن کی ہے، انہیں نہ بات کرنے کی تہذیب ہے اور نہ ہی علم و عقل، ان جیسے سیاستدان ہار جائیں تو ملک کے خلاف سازشیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.