کسٹمز حکام نے کوئٹہ میں کارروائی کے دوران 12 ٹرک سے یوریا کھاد برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
ترجمان کسٹمز کوئٹہ کے مطابق کسٹمز نے درخشاں چیک پوسٹ پر کارروائی کی اور 12 ٹرکوں سے یوریا کھاد برآمد کی ہے۔
ترجمان کے مطابق ٹرکوں سے 10 کروڑ روپے مالیت کی 20 ہزار کلو یوریا کھاد برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان کسٹمز کوئٹہ کے مطابق یوریا کھاد کو نائٹروفاس کی آڑ میں اسمگل کی جارہی تھی۔
کسٹمز حکام کے مطابق یوریا کھاد اسمگل کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.