بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مری میں جب لوگ مر رہے تھے تو وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کہاں تھے؟ حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لوگ مری میں جان سے جارہے تھے تو عثمان بزدار تنظیم سازی کا اجلاس کر رہے تھے، جب لوگ مر رہے تھے تو وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کہاں تھے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اس طرح کے بے حس حکمران نہیں دیکھے، عثمان بزدار سانحہ مری کی رپورٹ اس طرح لے رہے تھے کہ جیسے کوئی کارنامہ انجام دیا ہے۔

 حمزہ شہباز نے کہا کہ 15 لوگوں کو معطل کرکے آپ سانحہ مری کے لواحقین کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، جب تک اصل ذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچائیں گے ن لیگ چین سے نہیں بیٹھے گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 5 جنوری کو الرٹ جاری کیا گیا، لیکن کسی نے کوئی تیاری نہیں کی، اس حکومت کو 9 جنوری کو ہوش آیا، سانحہ مری پر ہم حکومت کو مٹی نہیں ڈالنے دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.