بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نون لیگ جنوبی پنجاب صوبے پر منافقت کر رہی ہے: حسان خاور

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون جنوبی پنجاب صوبے پر منافقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

یہ بات ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے ڈسے ہوئے ہیں۔

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استحقاق ہے کسی بھی شخص کو تبدیل کرسکتے ہیں، میری تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں

ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں جنوبی پنجاب کے احساسِ محرومی میں برابر کی شریک ہیں۔

حسان خاور نے یہ بھی کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبے پر مخلص ہیں تو پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.