بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری

جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

وزارت قانون و انصاف نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

صدر مملکت نے آرٹیکل 177 کی ذیلی شق ایک کے تحت تقرری کی منظوری دی۔

جسٹس عائشہ ملک کی مدت ملازمت سپریم کورٹ کے جج کا حلف لینے سے شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.