بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں پہلی مرتبہ ٹوٹل کا دفاع ہوگیا، ایونٹ کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان خان 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب نے 23 اور محمد نواز نے 20 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ فاف ڈوپلیسی اور اعظم خان نے 17، 17 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی ایک مرتبہ پھر کامیاب بولر رہے جنھوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دیگر بولرز میں عمران طاہر 2 جبکہ محمد عمران اور سہیل خان ایک ایک وکٹ لے سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 154 رنز ہی بناسکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.