کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مزید 2 اسکول بند کر دیئے گئے، جس کے بعد شہر میں 2 روز کے دوران بند کیئے گئے اسکولوں کی تعداد 6 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر کوئٹہ کی سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی 15روز کیلئے بند کر دی گئی ہے جبکہ آئی ٹی یونیورسٹی میں امتحانات 26 اپریل تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
ضلعی ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کے مطابق اساتذہ اور طلباء میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر کوئٹہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہزارہ ٹاؤن اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول وحدت کالونی کو 15 سے 21 اپریل تک 7 دنوں کے لیئے بند کر دیا گیا ہے۔
تمام کورونا کے باعث بند ہونے والے اسکولوں کو محکمہ صحت کے ذریعے ڈس انفکیٹ کروایا جائے گا۔
گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہدہ منو جان روڈ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ریلوے کالونی، گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول بشیر آباد نواں کلی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پوسٹل کالونی کوئٹہ سے 51 مثبت کیس رپورٹ ہونے کے بعد چاروں اسکولوں کو 21 اپریل تک 7 دنوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
مزید ان 2 اسکولوں کی بندش کے بعد کوئٹہ میں کورونا وائرس کےباعث بند کیئے گئے اسکولوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
Comments are closed.