کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس کی مریضہ انتقال کر گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ کا تعلق افغانستان سے تھا جو عارضی طور پر کچلاک میں رہائش پذیر تھی۔
اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے 3 مصدقہ مریض زیرِ علاج ہیں۔
فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق رواں سال اب تک کانگو وائرس کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.