آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کوئٹہ میں آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقے ایل اے 40 کیلئے قائم پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو پولنگ اسٹیشن پر دیکھ کر پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے کارکنوں نے ان کے خلاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق آج تاریخ ساز دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ 25 جولائی 2018ء کو ملک بھر سے پی ٹی آئی کی جیت ہوئی تھی، کشمیری بھائی آج کے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا مزید کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات سے متعلق تمام جماعتوں نے بھرپور الیکشن مہم چلائی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال اچھے انداز میں کام کر رہے ہیں،انہیں پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
Comments are closed.