بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عید میلے سج گئے، عید میلے ملتانی محلہ، پٹیل باغ، طوغی روڈ سمیت دیگر مقامات پر لگائے گئے ہیں۔
عید میلوں میں اونٹ اور گھوڑے کی سواری کے لیے بچوں کا کافی رش ہے، اس کے علاوہ عید میلوں میں جھولے بھی لگائے گئے ہیں اور کھانے پینے کی ریڑھیاں بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب عید میلوں میں فیس ماسک اور سماجی فاصلے کی کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے عید پر ہر طرح کے میلوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔
Comments are closed.