بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ میں شدید سردی، گیس غائب

وادیٔ کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے، مختلف علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں موسم شدید سرد ہے، صبح کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

برفانی طوفان کی رات مری میں صرف سترہ انچ سے بھی کم…

سردی کی شدت اتنی ہے کہ شہر میں سڑکوں کے اطراف اور مختلف جگہوں پر جمع پانی برف بنا ہوا ہے، گاڑیوں پر رات کو پڑی شبنم بھی برف بن گئی ہے۔

شدید سرد موسم میں شہر کے مختلف وسطی اور نواحی علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے،گیس کے مسئلے کی وجہ سے گھروں میں گیس ہیٹرز جلانا مشکل ہوگیا ہے، ایسے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.