بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور قلندرز ٹرائلز کا آج سے آغاز

سیالکوٹ میں آج سے کامیاب جوان پروگرام اور لاہور قلندرز ٹرائلز کے تحت ٹرائلز کا آغاز ہوگا۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ٹوئٹر پر کرکٹ سے محبت کرنے والے نوجوانوں کیلئے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ان ٹرائلز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن7 کےلیے کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

عثمان ڈار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید کا بھی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی آکر اپنی قابلیت دکھائیں، ہم پاکستان کے لئے نئے سپر اسٹارز ڈھونڈنے آرہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.