بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بالائی علاقوں میں برف باری، نظامِ زندگی مفلوج

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، بالائی علاقوں میں تین فٹ سے زیادہ برف باری کے بعد زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شدید برف باری کے باعث غذر میں نظامِ زندگی مفلوج ہوچکا ہے۔

شمالی وزیرستان میں رزمک اور دیگر علاقوں میں بھی ہر طرف جمی برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے، نکیال کی وادیاں بھی برف سے ڈھک گئیں جبکہ بلوچستان میں حالیہ بارش اور برف باری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔

اگلے چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اسکردو اور ہنزہ میں منفی 5، مری میں منفی 3 اور کوئٹہ میں منفی 1 رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح گلگت اور چترال میں صفر، اسلام آباد میں 1، پشاور میں 2، لاہور میں 9 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.