بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مذکورہ افراد مستونگ کے علاقے دشت سے کوئٹہ آرہے تھے جب وہ سریاب مل کے علاقے میں پہنچے تو نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں55 سالہ غلام سرور، ان کا بیٹا غلام نبی، محراب خان اور مقبول احمد موقع پر جاں بحق جبکہ سمیع اللّٰہ اور رحیم الدین زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
Comments are closed.