ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرم نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر تین بچوں کی لرزہ خیز واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے بچوں کے والدین کو بھی قتل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر اکرم کا کہنا تھا کہ سریاب کے علاقے میں 15 تار یخ کو افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں تین بچوں کے گلے کاٹ کر قتل کیا گیا جبکہ ایک بچی کو زخمی کیا گیا، اس قتل کیس کی تفتیش کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی جنھوں نے چار دن میں کیس کا کھوج لگایا اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
اظہر اکرم نے کہا کہ ملزم نے نہ صرف جرم قبل کیا بلکہ یہ بھی بتایا کہ وہ بچوں کے والدین کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے قتل کے کیس میں ملوث ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور مقامی عدالت سے ملزم کا تین روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر وجہ قتل بتائی نہیں جاسکتی اس پر تحقیقات کر رہے ہیں۔
Comments are closed.