کوئٹہ میں تھانے میں ملزمہ سے غیرانسانی سلوک پر 5 خواتین پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے بر طرف کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین پولیس اہلکاروں کی برطرفی ایک سال تک محکمانہ انکوائری کے بعد کی گئی، انکوائری میں اختیارات کا ناجائز استعمال، فرائض سے غفلت ثابت ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پانچوں خواتین پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کے احکامات آئی جی پولیس نے دیے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو جناح ٹاؤن پولیس نے بچے کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔
Comments are closed.