بلوچستان اسمبلی کے 14 اپوزیشن اراکین آج آٹھویں روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں موجود ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرائی جانے کے باوجود اپوزیشن ارکان اسمبلی آج بھی تھانے میں موجود ہیں ۔
دوسری جانب اپوزیشن اراکین نے مقدمے کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل تھانے سے جانے سے انکار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 18 جون کو اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 17 اپوزیشن اراکین کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔
ایف آئی آر میں نامزد ایم پی اے عبدالواحد صدیقی علاج کی وجہ سے تھانے نہیں آئے تھے۔
ایم پی اے نصر اللّٰہ زیرے پارٹی رہنماء عثمان کاکڑ کے انتقال کی وجہ سے تھانے سے چلے گئے تھے۔
Comments are closed.