کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی کال پر سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں بائیکاٹ کا سلسلہ اٹھارہویں روز بھی جاری ہے، ہڑتال کے باعث مریض اور انکے لواحقین شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔
کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی اور صوبائی حکام کی بے حسی برقرار ہے، اسپتالوں کی او پی ڈیز کو بدستور تالے لگے ہوئے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث اسپتالوں کی او پی ڈیز کو تالے لگے آج 18روز ہوگئے، ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز اسپتالوں میں طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ہڑتال پر ہیں۔
مریضوں اور انکے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال فوری ختم کرائے اور ینگ ڈاکٹرز خود بھی غریب عوام کا احساس کرتے ہوئے ہڑتال ختم کردیں۔
Comments are closed.