mature hookup app galaxy s10 stereo hookup cd hookups in cochise county app for plane hookups black gay hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز اور حمزہ کے کیخلاف 3 نیب ریفرنسز پر سماعت ملتوی

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

لاہور کی دو احتساب عدالتوں میں منی لانڈرنگ، رمضان شوگر مل اور آشیانہ ریفرنسز پر سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہوچکی ہے، یہ حکومت جتنی دیر رہے گی معیشت مزید تباہ ہوجائے گی۔

دوران سماعت نون لیگی رہنماؤں کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ نئے آرڈیننس کے تحت گواہ کے بیان کے وقت ریکارڈنگ بھی ضروری ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایسی کوئی قدغن نہیں ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد ساجد نے کہا کہ میڈیا کے مطابق اس میں ترمیم ہونے جا رہی ہے، اگلی تاریخ تک واضح ہو جائے گا، دونوں عدالتوں میں ریفرنسز پر مزید سماعت 5 نومبر کو ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.