جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

کنیکٹیکٹ: ڈاکٹر سعود انور مسلسل تیسری بار ریاستی سینیٹر منتخب

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن ڈاکٹر سعود انور مسلسل تیسری بار ریاستی سینیٹر منتخب ہو گئے۔

’جیو نیوز‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر سعود انور کا کہنا ہے کہ بحیثیت سینیٹر اختیار کی گئی پالیسیاں کامیابی کی ضمانت بنیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے حلقے میں ایک سے دو فیصد مسلمان ہیں، مجھے منتخب کر کے لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ ان کے نزدیک پالیسیاں اہم ہیں۔

امریکا میں وسطِ مدتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، جبکہ کئی پاکستانی امریکنز کے کامیاب ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر سعود انور نے مزید کہا ہے کہ جو پاکستانی امریکنز اس بار نہیں جیتے وہ اگلی بار ضرور جیتیں گے۔

ڈاکٹر سعود انور نے ڈاکٹر آصف محمود اور دیگر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.