جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

روہیت شرما نے سیمی فائنل کو بہت زیادہ دباؤ والا میچ قرار دے دیا

بھارتی کپتان روہیت شرما نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر کہا ہے کہ یہ بہت زیادہ دباؤ والا میچ تھا، ہینڈل کرنے کی صلاحیت تھی لیکن نہ کرسکے۔

میچ کے بعد روہیت شرما نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ انگلینڈ کے اوپنرز کو جاتا ہے۔

روہیت شرما نے تسلیم کیا کہ ہمارے بولرز نے صحیح جگہ پر بولنگ نہیں کی، آج کی شکست سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلان پر عمل کرنا اصل بات تھی جو ہم نہ کرسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.