جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

انگلینڈ سے عبرتناک شکست، بھارتی میڈیا کی اپنی ٹیم پر شدید تنقید

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی میڈیا کی اپنی ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ پر شدید تنقید جاری ہے۔

سابق بھارتی آل راؤنڈر مدن لال نے کہا کہ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ، دونوں کا احتساب ہونا چاہیے، ٹیم کا تجزیہ کرنا ہوگا، یہ بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور اوپنر بھارتی ٹیم نے پاور پلے کا اچھا استعمال نہیں کیا، روہیت شرما نے آج کے میچ میں کپتانی اچھی نہیں کی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ میں تبدیلیاں درست نہیں کی گئیں، ویرات کوہلی اکیلا میدان کے اندر فائٹ کر رہا ہوتا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ  ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کی کوئی تیاری نہیں تھی، کئی کھلاڑی پریکٹس کے لیے میدان میں نہیں آتے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کون سا بھارتی کھلاڑی ایسا ہے جس نے اپنی ٹیم کو آئی پی ایل ہی جتوادی ہو؟ 

سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ 10 اوورز بعد مجھ سے کمنٹری میں بولا بھی نہیں جا رہا تھا۔

میچ کے بعد روہیت شرما نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ انگلینڈ کے اوپنرز کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل میں ہاریں گے بھی جیتیں گے بھی لیکن یہ ہار بہت خراب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ایک نہیں بہت ساری غلطیاں ہوئی ہیں، جب تیاری کم ہوگی تو امتحان میں نمبر بھی ایسے ہی ہوں گے۔

ہربھجن نے کہا کہ آج ایسا میچ ہارا ہے جس پر بہت دُکھ ہوا ہے، غلطیوں سے سیکھنے کی بات ہوتی ہے لیکن سیکھتے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اسپنرز نے اسپن نہیں کرائی، انگلش اسپنرز نے عمدہ گیندیں کیں۔

سریش رائنا نے کہا کہ ٹیم سلیکشن خراب تھی اگر بہتر ہوتی تو جیت سکتے تھے، بھارتی بولنگ مسئلہ بن گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.