جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12سال بعد ختم ہونے کی اطلاعات، خلیجی اخبار

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

خیلجی اخبار کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 12سال بعد ختم ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خلیجی اخبار کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے خبروں کی نہ تصدیق اور نہ ہی تردید کی گئی ہے۔

چند روز پہلے ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ "ٹوٹے دل کہاں جائیں، اللّٰہ کی تلاش میں”۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا  کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، شعیب اور ثانیہ کا چار سال کا بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔

علیحدگی کی خبر کی تصدیق یا تردید کے لیے جیو نیوز نے شعیب ملک سے رابطے کی کوشش کی، تاہم سابق کپتان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.