بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہوں: وزیرِ اعظم عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، مزید پیش رفت کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ذمے داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان لاہور روانہ ہوگئے جہاں وہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

بھارتی فوجی مہم جوئی کے خلاف جوابی کارروائی کے 2 سال پورے ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے بیان میں وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے استصوابِ رائے کا مطالبہ پورا کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف فضائی حملے کی شکل میں بھارت کی غیر قانونی عاقبت نااندیش عسکری مہم جوئی پر ہماری جوابی کارروائی کو 2 برس مکمل ہونے پر میں قوم کو مبارک باد اور اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان…

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ بطور قابلِ فخر اور پرُ اعتماد قوم ہم نے وقت اور مقام کا انتخاب کر کے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی غیر ذمے دارانہ عسکری شر انگیزی کے باوجود گرفتار بھارتی ہوا باز واپس کر کے پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنے ذمے دارانہ رویّے کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.