کندھ کوٹ میں ایک ہفتہ قبل شوہر اور سسر کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خاتون کے قتل میں ملوث افراد اب تک گرفتار نہیں کیے جاسکے۔
پولیس کے مطابق ملزم ذاکر سہریانی نے 10 اکتوبر کو بخشا پور میں والد اور بھائیوں کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا تھا اور تمام ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر کے خاتون کے ایک دیور کو سندھ، بلوچستان سرحدی علاقے سے گرفتار کرلیا تھا، جس نے اعتراف کیا تھا کہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔
ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق باقی ملزمان اب تک پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے، جن کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.