پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن تھا، لیکن کاروباری حجم کم رہا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن میں 12 کروڑ شیئرز کے سودے 3 ارب 36 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کم حجم پر 174 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 54 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں انڈیکس 457 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 115 رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 856 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.