وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم ظرفی کے اظہار سے ملک و قوم کے خلاف عمران خان کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔
شہباز شریف نے ملتان جلسے میں مریم نواز کے خلاف عمران خان کے نازیبا الفاظ کی پر زور مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ بیٹی مریم نواز کے خلاف عمران خان کی قابل افسوس زبان درازی پر قوم، خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان کم ظرفی کے اظہار سے ملک و قوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت و ناموس کا جنہیں پاس نہ ہو، اُن سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت و تکریم کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔
Comments are closed.