country boy funny download usa dating site cubby loving free canadian dating services niche dating site xyxy i hate liars poems

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کمشنر کراچی کو ملبہ ہٹا کر الہٰ دین پارک بحال کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری نے الہٰ دین پارک کیس میں پارک کی انتظامیہ کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے، جبکہ کمشنر کراچی کو ملبہ ہٹا کر پارک کو بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔

سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کیس کی سماعت کی۔

کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ پویلین اینڈ کلب اور شاپنگ ایریا منہدم کر دیا گیا ہے،جس کا ملبہ ہٹانے کے لیے سندھ حکومت سے معاونت درکار ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ ملبہ ہٹانے کے لیے 9 کروڑ روپے مانگ رہے ہیں؟

چیف جسٹس نے کمشنر کو ہدایت کی کہ ملبہ ہٹا کر پارک کو بحال کریں۔

عدالت نے سندھ حکومت کو الٰہ دین پارک کی بحالی میں تعاون کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ الہٰ دین پارک کی زمین پر کسی قسم کی غیر قانونی تعمیرات نہیں ہوں گی۔

الہ دین پارک کے وکیل نے استدعا کی کہ حکم نامے میں ترمیم کی جائے، ہمیں قابض نہ کہا جائے، یہ لیبل ہم سے ہٹایا جائے۔

عدالتِ عظمیٰ نے الہٰ دین پارک کی انتظامیہ کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.