بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا حکم

محکمۂ داخلہ سندھ نے پولیس اور دیگر حکام کو کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیسز درج کرنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے آئی جی پولیس، ڈویژنل کمشنرز اور ایس ایس پیز کو ہنگامی مراسلہ لکھا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے مراسلے کے ذریعے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیسز درج کیئے جائیں۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے حکم دیا ہے کہ مارکیٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کی جائے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 897 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 81 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 618 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 10 فیصد ہو گئی۔

محکمۂ داخلہ سندھ کا اپنے مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کارڈز نہ رکھنے والوں پر جرمانے بھی کیئے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.